ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
اسلام آباد:ایم کیوایم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اورالطاف حسین کی تقاریرنشرکرنے پرپابندی کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔آصف حسنین کا کہنا تھاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بغیرادوایات کی قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ،اسپیکرنے سوالوں کے جواب نہ اینے پر کہا کہ ایک سوال دس ماہ سے مختلف وزارتوں میں پھر رہا ہے اور کوئی اسکا جواب دینے کو تیار نہیں اگر سوال پیدل بھی جاتا تو اب تک جواب لے کرآ جاتا،اس نا اہلی پر ایکشن ہوگا کہ کیوں متعلقہ وزارت سوئی ہو ئی ہے۔
ایم کیوایم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اورالطاف حسین کی تقاریرنشرکرنے پرپابندی کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا،رکن اسمبلی آصف حسنین کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بغیرادوایات کی قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی ہے،حکومت ایم کیوایم کے قائدکی تقریرپرپابندی ختم کرانے کیلئے اقدامات نہیں کررہی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔