فوج اقتصادی راہداری کاتحفظ یقینی بنائےگی،آرمی چیف
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے منسلک ترقیاتی منصوبوں کیلئے پرامن ماحو ل ناگزیر ہے، راہداری سے متعلق تمام مہمات سے باخبر ہیں، پاک فوج اقتصادی راہ داری کاہر ممکن تحفظ یقینی بنائے گی۔
سپہ سالار پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں،کہتے ہیں اقتصادی راہداری سے متعلق تمام مہمات سے باخبر ہیں، ا قتصادی راہداری سے منسلک ترقیاتی منصوبوں کیلئے پرامن ماحو ل ناگزیر ہے،پاک فوج اقتصادی راہ داری کاہر ممکن تحفظ یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کردیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان اورقوم کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی،پاک چین اقتصادی راہدری کو کامیاب اورفائدہ مند بنانے کیلئے تمام شراکت داروں اور ایجنسیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ کیلئے نئے قائم شدہ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، جہاں کورکمانڈرٹین کورلیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اور اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے کمانڈرمیجرجنرل عابد رفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیاجبکہ اِس موقع پر آرمی چیف کو ا سپیشل سیکیورٹی دڈویژن کے اغراض و مقاصد اورپاک چین اقتصادی راہدری کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدمات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔