کوئٹہ:پولیس کا سرچ آپریشن ،35 افراد گرفتار
کوئٹہ :کوئٹہ میں پولیس اورحساس ادارے نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پینتیس افراد کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مختلف نواحی علاقوں اور مشرقی بائی پاس پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، جس میں افغان باشندے بھی پکڑے گئے،گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔