خوشاب میں مکان کی چھت منہدم،7 افراد جاں بحق
خوشاب :خوشاب میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔
خوشاب میں پرانا چوک کے قریب خستہ حال مکان کی چھت اچانک گرگئی،جس کے باعث ملبے تلے دب کر سات افراد جاں بحق ہوگئے ،جا ں بحق ہونیوالوں میں ثوبیہ،عبدالروٴف،رضیہ،فاروق،کبیرہ اور دو بچے شامل ہیں۔حادثہ میں چھ افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو جو ہر آباد منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلٰی پنجاب نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے،جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔