خیبرپختونخوا:بلدیاتی انتخابات ،سیکیورٹی پلان تشکیل
پشاور:خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پشاور پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ، پشاور میں 2ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
خیبر پختونخوا میں کل ہونے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پشاورپولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کر لیا ہے۔ پشاورکے گیارہ پولنگ اسٹیشنز میں سیدو حساس ترین جبکہ سات کوحساس قراردیا گیا ہے۔ انتخابات کے موقع پر پشاور شہر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں دو ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
حساس ترین پر پولنگ سٹیشنزپر 2 ایس پیز اور حساس پر ایک ایس پی ، ڈی ایس پی بھی تعینات ہونگے۔ہر پولنگ سٹیشن پرچالیس کانسٹیبل ،بیس ریزور پولیس اہلکار اورچار اے ایس آئی تعینات ہونگے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات دو یونیورسٹی،ایک تہکال ،دو بڈھ بیر اورچھ متنی کے پولنگ سٹیشنز پر ہوگی۔
ضمنی انتخابات کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی کے دستے بھی تیار رہیں گے انتخابات کے موقع پر کوئیک رسپانس فورس اور ایمرجنسی رسپانس فورس کے اہلکاروں کی پٹرولنگ بھی جاری رہے گی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔