پنجاب :انسداد پولیو مہم کے اہداف عدم حاصل
لاہور :پنجاب کے آٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم مقررہ اہداف حاصل نہ کرسکی، پولیو ورکرز پر حملوں کے باعث بیشتر اضلاع میں مہم متاثر رہی محکمہ صحت پنجاب نے آئندہ مہم کیلئے ڈی سی اوز کو سیکیورٹی رپورٹ فراہم کرنی کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے جائزے کیلئے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبے کے آٹھ اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر اکیاون لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف تھا مگر چار روزہ مہم اور دو روزہ کیچ اپ ڈیز کے دوران دو لاکھ تراسی ہزار بچے قطرے پینے سے محروم رہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں پولیو ورکرز نشانہ بنے جس کے باعث مہم متاثر رہی۔ مشیر صحت نے تمام اضلاع میں پولیو ورکرز کیلئے سکیورٹی فول پروف بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ مہم سے قبل سکیورٹی رپورٹ فراہم کی جائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔