پشاور: پولیس کی کارروائی،کالعدم جماعت کا ملزم گرفتار
پشاور:پشاور پولیس نے فقیر آبادکے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے اہم ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فقیر آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ کالعدم تحریک طالبان کا اہم ملزم کسی کارروائی کے لیے علاقے میں موجود ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ،کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا عدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرتا تھا اور ان کی فنڈ ریزنگ بھی یہی کرتا تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے جہادی لٹریچر اور کالعدم تنظیموں کی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔