کراچی:کارروائی میں لیاری گینگ وارکا ٹارگٹ کلرگرفتار

شائع 21 فروری 2016 11:08am

arrest

کراچی:کراچی ویسٹ ذون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارکا ٹارگٹ کلرعبدالرحمان عرف خان بھائی گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کہتے ہیں کہ پولیس کی کارروائیوں سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ایس ایس پی اظفرمہیسرنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لیاری گینگ وارکاملزم عبدالرحمان عرف خان بھائی سائیٹ بی میں کی گئی کارروائی میں گرفتارکرلیاگیا۔ملزم قتل کی بارہ وارداتوں میں مطلوب تھا،آپریشن کے بعد بیرون ملک فرارہوگیا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا ضلع غربی میں رواں سال قتل کی سات وارداتیں جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں اکیس افراد قتل ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ دوہزارچودہ میں اٹھاون پولیس اہلکارشہیدہوئے جبکہ گذشتہ سال سات اہلکاردہشتگردی کا نشانہ بنے۔

اظفرمہیسرکا کہنا تھا کہ ضلع غربی میں دہشت گردی کے بعد منشیات فروشی بڑا چیلنج ہے۔دو ماہ کے دوران سترمنشیات فروشوں کو گرفتارکیا گیا۔گرفتار افراد کے قبضے سے ایک سو پانچ مختلف نوعیت کے ہتھیار اور ایک سو ایک کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔