لاہور :بین الاقوامی لٹریری فیسٹیول دوسرے روز جاری

شائع 21 فروری 2016 02:10pm

lietrary_image
لاہور :لاہور میں منعقدہ بین الاقوامی لٹریری فیسٹیول کے دوسرے روز بھی مختلف شعر کے ارتقاءاور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے اور سیاسی معاملات کی مثبت انداز میں منظر کشی کے حوالے سے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لاہور میں جاری بین الاقوامی لٹریری فیسٹیول کے دوسرے روز ہونے والے مباحثوں میں شاعری، میوزیم کی اہمیت، ڈرامہ نگاری، فیچر نگاری کے حوالے سے ماہرین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت سے پردہ پوشی اور اصلاح کے پہلو کو نظر انداز کرنا ہی معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتا ہے۔ شیکسپیئر کے ڈرامے اسی وجہ سے آج بھی مشہور ہیں کہ ان سے اصلاح کا پہلو نکلتا ہے۔ دانشوروں کا کہنا تھا کہ ثقافت اور لیٹریچر ہی مختلف قوموں کو قریب لانے میں اہم ہے۔

فیسٹیول میں شرکت کرنیوالے لوگوں کا کہنا ہے کہ بے ہنگم زندگی میں انہیں اپنے کلچر اور ثقافتی ورثے کے حوالے سے بہتر معلومات کے حصول کا ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔

غیرملکی ماہرین کی ایک بڑی تعداد بھی اس فیسٹیول میں دنیا میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں،ایک دوسرے سے رابطے،معلومات کے تبادلے اور مختلف تہذیبوں سے آگاہی کیلئے مختلف مذاکروں میں شریک ہیں۔