بھارت میں ہنگامے ،دوستی بس سروس معطل
نئی دہلی :بھارت میں ہنگاموں کے باعث دوستی بس سروس معطل کر دی گئی۔ مینیجر پی ٹی ڈی سی کرنل(ر) خالد سرفراز کے مطابق فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پیر کو دوستی بس سے تیس مسافر نئی دلی جانے والے تھے۔پی ٹی ڈی سی کے مینیجر خالد سرفراز کا کہنا ہے کہ فی الحال پیر کو دہلی جانے والی بس معطل کی گئی ہے اور یہ فیصلہ دونوں حکومتوں کی جانب سے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
توقع ہے کہ حالات ایک دو دن میں معمول پر آ جائیں گے اور سروس بحال کر دی جائے گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔