پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن، 36 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 08:00am

charsada-arrest

پشاور:پشاورکے کارخانو مارکیٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین افغان باشندوں سمیت چھتیس مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا، جبکہ فرنٹیئرکور اور کوئٹہ پولیس نے رند گڑھ میں کارروائی کرکے پانچ مشتبہ افراد سمیت تینتیس افغان باشندوں کوحراست میں لے لیا ہے۔

پشاورپولیس کے مطابق کارخانومارکیٹ سیزیر حراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ پولیس کی پشاور کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے رند گڑھ میں فرنٹیئر کور اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار تینتیس افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایف سی نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔