پشاور،اسلام آباداورکوئٹہ سے درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 09:00am

criminal-aqueta-a

اسلام آباد:پشاور، اسلام آباد اورکوئٹہ میں فرنٹئیرکور، پولیس اوررینجرزنے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پشاورپولیس نیکارخانومارکیٹ میں سرچ آپریشن کے دوران تین افغان باشندوں سمیت چھتیس مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ا سلا م آباد میں پولیس اورحساس اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بنی گالہ اورملحقہ علاقوں میں ستائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،مشتبہ افراد سے کلاشنکوف،بارہ بوررائفل،چوالیس بوررائفل اور تیس بور پسٹل سمیت پانچ سو راوٴنڈزبرآمد کرلیے گئے۔

ادھرکوئٹہ میں ترجمان ایف سی کے مطابق رند گڑھ میں فرنٹیئر کور اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم اٹھائیس افغان باشندوں کو گرفتارکرکیاسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔