خواتین پر جبر اسلامی تعلیمات کے برعکس ہے ،نواز شریف

شائع 22 فروری 2016 01:36pm

sharif_imagee

اسلام آباد:وزیراعظم محمد نواز شریف کہتے ہیں کہ غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت نہیں،خواتین پر جبر اسلامی تعلیمات کے برعکس ہے۔شرمین عبید چنائے نے معاشرے کے تاریک پہلوو¿ں کو اجاگر کیا جو قابل ستائیش ہے۔

وزیراعظم ہاو¿س میں آ گرل ان دی ریور کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اسلام میں عورتوں اور مردوں کے حقوق یکساں ہیں۔قوم کی بیٹی شرمین عبید چنائے نے ایوارڈ لیکر ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے معاشرے کے تاریک پہلوو¿ں کو اجاگر کیا جو قابل ستائیش ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائی نے وزیراعظم کی حوصلہ افزائی کی تعریف کی،ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے معاشرے مین سچ بولنا مشکل کام ہے۔شرمین عبید چنائی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے،اسلام برداشت اور تحمل کا درس دیتا ہے۔