اسلحہ خوردبرد کیس جلد نمٹانے کا حکم

شائع 22 فروری 2016 01:57pm

dance_image

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نیب کو سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید سے متعلق اسلحہ خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس کو سترہ مارچ سے قبل نمٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی اورجسٹس خلجی عارف حسین پرمشتمل سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے سابق آئی جی خیبرپختونخواہ ملک نوید کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

سابق آئی جی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلحہ خریداری میں خرد برد میں ا±نکے موکل کا کوئی کردارنہیں۔ قوانین کے مطابق اسلحہ چین سے خریدا گیا اورجنرل ہیڈکوارٹرزنے اپنی رپورٹ میں بھی اسلحہ کے معیاری ہونے کی تصدیق کی ۔ نیب میں کچھ ثابت نہیں ہوا ا±س کے باوجود ملک نوید اڑھائی سال سے جیل میں ہیں۔

عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ معاملہ کیوں لٹکایا جا رہا ہے۔ نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹراکبرتارڑنے عدالت کوبتایا کہ نیب آئندہ ماہ تک گواہان کے بیانات کوریکارڈ کرلے گا۔ مزید وقت دیا جائے جس پرعدالت نے نیب حکام کی سرزنش کرتے ہوئے قراردیا کہ ملزم سے متعلق جاری کیس کا آئندہ تاریخ سے قبل فیصلہ یقینی بنایا جائے۔ کیس کی سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔