سندھ :وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس
کراچی :وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدرات سندھ کابینہ کا اجلاس جاری ، وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع وزراکی اجلاس سے غیرحاضری کا نوٹس لے لیا، گندم کی امدادی قیمت تیرہ سو روپے فی من مقرر کردی گئی ہے ۔
نیو سند ھ سیکریٹریٹ میں جاری سندھ کابینہ کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری فوڈ کا کہنا تھا کہ رواں برس چودہ لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے اوراس وقت حکومت کے پاس ایک اعشاریہ ستاون ٹن گندم موجود ہے۔ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت تیر ہ سو روپے فی مقرر کردی گئی جبکہ رواں بر س گیارہ لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا حدف مقرر کیا گیا یکم اپریل سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سندھ کابینہ کو آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اجلاس کو بتایا کہ جیکب آباد بم دھماکے کے مزید دوملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے ، ملزمان عبدالباسط اورابراہیم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔