کراچی:رینجرزکا سرچ آپریشن، 6مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 23 فروری 2016 05:37am

renjarz10000000000

کراچی:کراچی کے علاقے قصبہ کالونی اور لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، زیرحرست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرز نے رات گئے سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں رینجرز نے گھرگھر تلاشی کے دوران چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دوسری جانب لیاری کے علاقے دریا آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

آپریشن گینگ وار کے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کیا گیا تھا، مطلوب ملزمان چار روز قبل کلری میں ہونے والے دستی بم حملے میں ملوث ہیں۔