پنجاب میں ٹریفک حادثات،6 افراد جاں بحق
لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق اور پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کردیاگیا۔بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ادھر رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر سنجر پور کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال صادقہ آباد منتقل کر دیا گیا، مسافر بس زاہد پیر سے کراچی آ رہی تھی۔
مقبول ترین
تازہ ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔