اپرکرم ایجنسی:افغانستان سے 2 مارٹر گولے فائر
کرم ایجنسی:اپر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان نے دو مارٹر گولے فائر کئے ،جو ایف سی چیک پو سٹ کے قریب آگرے۔
افغانستان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کے بعد ایف سی نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے میں کئی بار دراندازی ہوئی ہے جس پر پاکستانی حکومت نے افغان سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔