ڈپٹی اسپیکرکارویہ،اپوزیشن کا قومی اسمبلی سےواک آؤٹ

اپ ڈیٹ 23 فروری 2016 08:47am

national-asem

اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکرکے رویے کے خلاف اپوزیشن کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ڈپٹی اسپیکرنے طاقت کے زورپرنتیجہ تبدیل کیا۔۔ مرتضٰی جاوید عباسی متنازع ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکرمرتضی جاوید عباسی کی صدارت میں شروع ہوا توتحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرشاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکرنے گزشتہ روزاپوزیشن کے ساتھ زیادتی کی۔ اپوزیشن کے ووٹ زیادہ ہونے کے باوجود قرارداد پاس کرلی گئی۔ اقلیت کواکثریت میں تبدیل کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکرنے طاقت کے زورپرنتیجہ تبدیل کیا۔ ڈپٹی اسپیکرمتنازع ہوچکے ہیں انکی صدارت میں اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔ ڈپٹی اسپیکرکے رویے کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے اجلاس کا ووک آوٹ کیا۔ اجلاس کورم پورا نہ ہونے تک اجلاس ملتوی کردیا گیا۔