ساہیوال میں قتل کے2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی
ساہیوال:سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،مجرم غلام مصطفٰی کی مدعیوں سے صلح کے باعث پھانسی روک دی گئی۔
ساہیوال سنٹرل جیل میں مجرم محمد رمضان اور مجرم فیض احمد عرف فیضی کو سزائے موت دیدی گئی،مجرم محمد رمضان نے جائیداد کے تنازعہ پر چار ستمبر دوہزار چار کو تین خواتین کو قتل کردیا تھا،جبکہ مجرم فیض عرف فیضی نے بارہ مئی انیس سو بانوے کو پولیس کو مخبری کرنے پر برکت نامی شخص کو قتل کیا تھا۔
مجرم غلام مصطفٰی کی مدعیوں سے صلح کے بعد پھانسی روک دی گئی،مجرم غلام مصطفی نے پانچ سمتبر انیس سو بانوے کو چوری کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ماں اور دو بیٹوں کو قتل کردیا تھا۔
مقبول ترین
تازہ ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔