دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

شائع 12 مارچ 2019 03:00pm

dal

مرغی اور سبزی کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی 10 سے 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

گوشت اور سبزی غریب کے دسترخوان سے تو دور تھا ہی اب دال بھی مہنگی ہوگئی۔

ریٹیلرز نے دالیں مہنگی ہونے کی وجہ منافع خوروں کے مختلف اقسام کی دالوں کی قیمت میں اضافہ بتایا۔

دال ماش 20 روپے اضافے سے 160 روپے، مونگ 10 روپے بڑھ کر 150 روپے اور دال چنا20 روپے اضافے سے 130 روپے کلو ہوگئی۔