کراچی: پولیس چوکی کے قریب دستی بم حملہ
کراچی:کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم حملہ ہوا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ چنیسر گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے نارتھ ناظم آباد تھانے کے قریب دکان پر دستی بم پھینکا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بی ڈی یو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ دستی بم دیسی ساختہ تھا، بوتل میں پانچ سوگرام دھماکہ خیز مواد اور تین انچ کی کیلیں شامل تھیں۔
دوسری جانب چنیسر گوٹھ میں کے ایم سی اسکول کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو مارا گیا،ہلاک ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ادھر سی ٹی ڈی انچارج خرم وارث نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پہ حب روڈ پر کی جانے والی کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے افغانستان سے تربیت حاصل کررکھی تھی۔
جبکہ گزشتہ روز پولیس مقابلے میں مارے گئے دہشتگردوں میں مزید پانچ کی شناخت عبدالوہاب،اسمائیل عرف گرین، عبدالسلام، حلیم، اور منور کے ناموں سے ہوئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔