محکمہ موسمیات کی کراچی والوں کو وارننگ

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2019 11:36am

heatwaveimage

کراچی: کراچی کے شہری ہوجائیں تیار، کیونکہ گرمی کرے گی اب آہستہ آہستہ وار۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گرمی بڑھتی رہے گی، شہریوں کو احتیاط کرنا ہوگی۔

شہر قائد کے باسی ہوجائیں ہوشیار کیونکہ گرمی آنے کو ہے تیار محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر قائد کا درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ڈاریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ شہریوں کوسخت گرمی میں احتیاط کرناہوگی، رمضان کے آغاز سے ہی سورج آنکھیں دکھائے گا۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جون تک بادل بھی برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x74y9sj