سوات شہر اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات:سوات شہر اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت چار اعشاریہ چارریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق سوات شہر اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ چارریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ ایک سو اکیاون کلو میٹر زیر زمین گہرائی میں آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہند و کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف و ہراس کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔