نواز شریف کرپشن کیسز کھلنے سے ڈر رہے ہیں، عمران خان
کوٹلی:عمران خان کہتے ہیں نواز شریف کرپشن کیسز کھلنے سے ڈر رہے ہیں،کرپشن کے خاتمے تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں، باریاں لینے والوں نے اقتدار میں آ کر صرف رقم کمائی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں میدان سجاتے ہوئیاپنے خطاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا،کہا کہ حکمرانوں نے پیسہ کمانے کے سوا کچھ نہیں کیا،نواز شریف کرپشن کیسز کھلنے سے ڈر رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران کرپشن کرنے کے لیے ہی اقتدار میں آتے ہیں اور حکومت سے جانے سے ڈرتے ہیں۔آصف زرداری اور نواز شریف ماضی میں جیسے ہی اقتدار سے ہٹے جیل چلے گئے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہوں گے،اقوام متحدہ نے کشمیر کا حل کشمیری عوام کو دیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔