لاہور:دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

شائع 24 فروری 2016 05:21pm

police

لاہور:لاہور پولیس نے قتل، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی صدر فیصل مختار نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان جمیل اور شکیل سگے بھائی ہیں اور انہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے بلقیس نامی خاتون کو ڈکیتی مزاحمت پر ٹکڑے ٹکڑے کر کے آگ لگانے کے بعد نہر میں پھینک دیا تھا۔ اس کے بعد اسی علاقے میں دوسگے بھائیوں کے دونوں بازو کاٹ کر ان کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی،قتل اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔