کراچی:رینجرزکاٹارگٹڈ آپریشن، 3دہشتگردہلاک
کراچی :کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تین انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد فوجی اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت بیشتر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،رینجرز کے پہنچنے پر دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ شرو ع کردی،جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے،ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد وزیرستان میں فوج کے پچاس سابق جوانوں پر حملوں میں ملوث ہیں،دہشتگرد بارہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری کی متعدد وارداتیں بھی کرچکے ہیں،ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،دوسری جانب رینجرز کی ہدایت پر حکومت سندھ نے مزید 6 ملزمان کی جے آئی بنانے کی ہدایت کردی ہے، جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری کردیاجائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔