آصف زرداری کاآرمی چیف سے متعلق بیان خوش آئند قرار
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا آرمی چیف سے متعلق بیان خوش آئند قرار دے دیا،کہتے ہیں کہ سیاستدانوں کو اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کرنے کی بجائے، مفاہمت کا راستہ اپنانا چاہییے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کو بطور سابق صدر آرمی چیف کے بارے میں ایسا ہی بیان دینا چاہیے تھا، ضرب عضب کی کامیابی پر آرمی چیف کا کردارقابل تحسین ہے۔انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ عوامی سطح پر زیر بحث نہیں آنا چاہیے۔
تحفظ خواتین بل کی منظوری کے حوالے سے راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اب گھریلو تشدد کے عادی افراد کو اپنی اصلاح کرنا ہوگی۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت محسوس ہوئی تو بل میں ترامیم بھی لائی جاسکتی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔