اسلام آبادسے8مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

شائع 25 فروری 2016 12:06pm

arrest

اسلام آباد:اسلام آباد میں پولیس، رینجرزاورحساس اداروں کا بری امام کے علاقہ میں سرچ آپریشن ،تین افغانیوں سمیت آٹھ مشتبہ افراد گرفتاراور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس ،رینجراورحساس اداروں نے بری امام اوراس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی اوررہائیشوں کے کوائف چیک کیے گئے۔

اس دوران تین افغانیوں سمیت آٹھ مشتبہ افرارکوگرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ایک بارہ بوررائفل،چارتیس بورپستول برآمد کرلی گئیں،پولیس نے گرفتارافراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا ۔