قومی اسمبلی:بھارتی جیلوں میں موجودپاکستانی قیدیوں کی تفصیلات پیش

شائع 25 فروری 2016 01:09pm

na

اسلام آباد:بھارت کی امرتسر جیل میں قید پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے بائیس پاکستانی قید ہیں جن میں چار گونگے بھی شامل ہیں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب بھارت کی امرتسر جیل میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔جس میں بتایا گیا کہ اس وقت بائیس پاکستانی قیدی امرتسرجیل میں قید ہیں۔جن چھ قیدیوں کے کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے ان میں سے چار گونگے ہیں۔

وفاقی وزیرخرم دستگیرکا کہنا تھا کہ یونان میں سات سو اکانوے پاکستانی شہری قید ہیں۔وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے بتایا کہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں زیرغور رہا ہے،صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے وزیراعظم کو تجاویز پیش کی ہیں،ان تجاویز پر وزیراعظم کے فیصلے کا انتظار ہے۔