کراچی:محکمہ اینٹی کرپشن کا اسپتال پر چھاپہ

شائع 25 فروری 2016 01:19pm

karachi

کراچی:محکمہ اینٹی کرپشن نے قائد آباد میں واقع اسپتال پر چھاپہ مارکرریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

اینٹی کرپشن ایسٹ کے عملے نے لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں سرکاری اسپتال پر چھاپہ مار۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسپتال کے حوالے سے ادویات سمیت دیگر اشیا کی خریداری اور گوسٹ ملازمین کی بھری کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں اور انہی اطلاعات کی بنیاد پر تحقیقات کا آغازکیا گیا۔

اینٹی کرپشن کے اہلکار ایک گھنٹے تک اسپتال میں موجود رہے،ریکارڈ کی چھان بین کے علاوہ عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی جبکہ اسپتال کے ریکارڈ سے فائلیں بھی اپنے ہمراہ گئے ہیں۔