احساس محرومی احساس بے گانگی میں بدل رہا ہے، فاروق ستار
اسلام آباد:یم کیو ایم نے الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا،فاروق ستارکہتے ہیں پاکستان کے آئین و قانون میں بولنے، لکھنے اور سننے پر پابندی نہیں، پابندی برقرار رہی تو تمام آئینی راستے اختیار کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے فاروق ستارکی قیادت میں ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے قائد پر پابندیوں کے خلاف دھرنا دیا۔دھرنے میں رشید گوڈیل، خالد مقبول صدیقی، علی رضا عابدی، نسرین جلیل، خوش بخت شجاعت سمیت دیگر اراکین اسمبلی و سینیٹر شریک تھے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین و قانون میں بولنے، لکھنے اور سننے پر پابندی نہیں۔احساس محرومی احساس بے گانگی میں بدل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر الطاف حسین پر پابندی برقرار رہی تو تمام آئینی راستے اختیار کریں گے۔فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ کی چوتھی بڑی جماعت ہے، اس حوالے سے ایوان میں بھی آواز اٹھنی چاہیے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔