پاکستان کی انویسٹی گیشن ٹیم کا پٹھان کوٹ سے متعلق سوال نامہ تیار
اسلام آباد:پاکستان کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق سوال نامہ تیار کر لیا،تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ کرکے حملے سے متعلق مختلف پہلووٴں کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق سوالنامہ تیار کر لیا ہے، تحقیقاتی ٹیم متوقع دورے کے دوران پٹھان کوٹ ائیربیس بھی جائے گی۔
سوالنامے کے متن میں پوچھا گیا ہے کہ حملہ آورکس طرح ائیربیس کے حساس علاقے میں داخل ہوئے؟ حملہ آوروں کی تعداد کا تعین کس بنیاد پرکیا گیا؟ حملہ آوروں کے پاس اسلحہ کس ساخت کا تھا اور کس بنیاد پر کہا گیا کہ حملہ آور پاکستانی تھے ؟ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب فراہم کئے گئے حملہ ایوروں کے فون ڈیٹا کی معلومات لی جائیں گی۔
پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات چھ رکنی پاکستانی کمیٹی کررہی ہے جس میں پولیس، ملٹری انٹیلی جنس اورفوج کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔