وفاق اور صوبے کے تعلقات کا خوشگوار دور شروع ہوگیا،پرویز خٹک
اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے درمیان بجلی کے واجبات پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو سترارب روپے چار سال میں ادا کرے گی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جس میں وفاقی حکومت اورصوبے کے درمیان کئی سالوں سے التواء کہ شکارمعاملات پر بحث ہوئی ،جس کے بعد معاملات طے پاگئے۔یادداشت پراسحاق ڈار، خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا پرویزخٹک نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیرخزانہ نے بتایا کہ بجلی کے بقایاجات کی مد میں صوبے کو چارسال میں سترارب ادا کریں گے۔
وزیراعلی پرویزخٹک نے مسائل حل کرنے پر وفاق کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے مابین تعلقات کا خوشگوار دور شروع ہوگیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔