لاہورہائیکورٹ بارکےسالانہ انتخابات کیلئےپولنگ جاری
لاہور:لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات دو ہزار سولہ کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا اظہار کر رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال دو ہزار سولہ کیلئے انتخابی عمل جاری ہے،صدارتی امیدوار محمد رمضان چودھری کو عاصمہ جہانگیر گروپ جبکہ رانا ضیاء عبدالرحمٰن کو حامد خان گروپ کی حمایت حاصل ہے،کل اکیس ہزار چار سو چودہ رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات پہلی مرتبہ مکمل طور پر بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہو رہے ہیں۔سال دو ہزار پندرہ کے انتخابا ت میں بائیو میٹرک سسٹم کے علاوہ وکلاء کو روایتی طریقے سے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں عہدہ صدارت کیلئے دو،نائب صدارت کیلئے چھ،سیکرٹری کیلئے چار اور فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔