ججز سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے،چوہدری شیر علی

شائع 27 فروری 2016 05:31pm

chudary

ملتان:وفاقی وزیر عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ ججز سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔نیب کوئی مقدس گائے نہیں ہے،اس کا بھی احتساب ضروری ہے۔

ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کے بھانجے کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شیر علی کا کہنا تھا کہ جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے تو ان پر نوکریاں دینے کے جرم کے کیسز بنائے گئے،کیا ایک وزیراعظم نوکریاں بھی نہیں دے سکتا،تمام سیاستدان کرپٹ نہیں ہیں۔

چوہدری شیر علی نے کہا کہ نیب والے کرپٹ لوگوں سے سودے بازیاں کرتے ہیں اور بعد میں عدالت پیش کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہے،جب تک اداروں کو اختیارات نہیں دیئے جاتے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے،جس نے اپنے نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیا ہے۔