کراچی:رینجرزکی کارروائی،گینگ وار کے3 دہشتگردہلاک
کراچی:کراچی کے علاقے سینگولین میں رینجرز نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے تین دہشتگرد ہلاک کردیئے ،پو لیس نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گیارہ ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
کراچی کے علاقے لیاری سینگولین میں رینجرز نے کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے میں عزیر بلوچ اور شیراز کامریڈ گروپ کے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان دستی بم حملوں، بھتہ خوری،قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کی شناخت گل نوازعرف بیرو،بلال عرف مینڈ،اور نعیم کے ناموں سے ہوئی۔
دوسری جانب پولیس نے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ کے قریب سے ایک ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتارکرلیا۔ ملزم کا تعلق گینگ وارسے ہے۔ ادھر حیدری کے علاقے پیرآباد میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان گرفتارکرلیے، پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔