ہنگو کے پولیس اسٹیشن سے ڈکیتی کا ملزم فرار
ہنگو :ہنگو کے پولیس اسٹیشن سے ڈکیتی کا ملزم فرار ہوگیا ہے۔ تھانہ محرر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گذشتہ روز ہنگو پولیس نے ڈکیتی سمیت دیگروارداتوں میں مطلوبہ ملزم حضرت بلال کو گرفتارکیا تھا۔ جو ہتھکڑ ی سمیت فرارہوگیا۔ ملزم لیویز فورس کا اہلکاربھی ہے۔
ملزم کے فرار ہونے اور ڈیوٹی سے غفلت کا مرتکب ہونے پر پولیس اسٹیشن کے محرر محبت علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔