اسلام آباد کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
اسلام آباد :اسلام آباد کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ نادرا چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والا راستہ کنٹینرزلگا کرسیل کر دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظرسیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ نادرا چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والا راستہ کنٹینرزلگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ ریڈ زون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر اوروزیراعظم سیکرٹریٹ جیسی اہم عمارتوں کوجانے والے راستوں پرسیکیورٹی سخت کرنے کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
جبکہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور راولپنڈی کی جانب آنے والے تمام راستوں پرچیکنگ کی جا رہی ہے۔ مساجد اورامام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔