کراچی:شہر کے مختلف مقامات پر نامعلوم مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ
کراچی:کراچی میں نامعلوم مشتعل افراد نے شہر کے مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، صدر موبائل مارکیٹ پر ڈنڈا بردار افراد نے دھاوا بول دیا۔
کراچی میں دن دہاڑے نامعلوم مشتعل افراد شہر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے،مختلف مقامات پر پتھراوٴ کیے گئے جبکہ ڈنڈا بردار گروپ نے کئی مقامات پر حملہ بھی کیا،صدر کی موبائل مارکیٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا،نعرے بازی کرتے ہوئے افراد موبائل مارکٹ پر پل پڑے، اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔
اس دوران ایک پولیس اہلکار مشتعل افراد کے ہتھے چڑھ گیا جسے مارنا شروع کردیا،پتھراوٴ اور لاٹھی چارج کے باعث موبائل مارکیٹ کو بند کردیا گیا،جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی مختلف مقامات پر تعینات کردی گئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔