نو بیاہتا دلہن نے مبینہ طور پر بھائی کے ساتھ ملکرخاوند کو آگ لگا دی
گجرات:گجرات میں نو بیاہتا دلہن نے مبینہ طور پر بھائی کے ساتھ ملکر پٹرول چھڑک کر خاوند کو آگ لگا دی، دولہے کا جسم بری طرح جھلس گیاگجرات کے علاقے رنگ پورہ میں خاتون کے ساتھ نہیں بلکہ مرد پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔
تیس سالہ ذیشان کی شادی دو ماہ قبل کنول سے ہوئی، دولہن مکان اپنے نام نہ کرنے پر ناراض ہو کر میکے چلی گئی جسے منانے کیلئے ذیشان سسرال گیا۔ دولہن نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر پٹرول چھڑک کر خاوند ذیشان کو آگ لگا دی، دلہے کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دولہن کی بہن کائنات نے پولیس میں ذیشان کی خودکشی کی کا مقدمہ درج کرادیا، ایف آئی آر کے مطابق ذیشان نے خود آگ لگائی، مبینہ طور پر بیوی کے ظلم کا نشانہ بننے والا ذیشان واقعے میں بری طرح جھلس گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔