وزیراعظم نے گرین پاکستان پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی

شائع 04 مارچ 2016 05:45pm

nawaz

اسلام آباد:وزیراعظم نے گرین پاکستان پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں منصوبہ چاروں صوبوں میں چلے گا،اور سو ملین پودے لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نے گرین پاکستان پروگرام کی منظوری دی ہے،یہ پروگرام چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا،ملک بھر میں سو ملین پودے لگائے جائیں گے،شاہراؤں،نہروں کے کنارے بھی پودے لگائے جائیں گے،ملک بھرمیں وائلڈ لائف پارکس کوعالمی معیار کے مطابق بحال کیا جائے گا،پروگرام میں پچاس فیصد فنڈزوفاقی حکومت اورپچاس فیصد متعلقہ صوبائی حکومت خرچ کرے گی۔