نوشہرہ:پانچ سو اہلکاروں نے انسداد دہشتگردی کی تربیت مکمل کرلی
انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز پبی میں پانچ سو اہلکاروں نے انسداد دہشتگردی کی تربیت مکمل کرلی، کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کہتے ہیں تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں کی مہارت قابل دید ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پانچویں قومی مشترکہ انسداد دہشتگردی کورس کی پاسنگ آیٹ میں انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز پبی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے تربیت حاصل کرنے والے جوانوں میں میڈلز تقسیم کئے۔لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے کہا تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کی مہارت قابل دید ہے، تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ، فرنٹیئرکور، انسداد منشیات فورس، اسٹریٹیجک پلان ڈویڑن، آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، ڈیفنس سروسز گارڈ،پنجاب اور سندھ رینجرز اور آزاد کشمیر پولیس میں شامل ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔