اوکاڑہ:پسند کی شادی پر بھائیوں کا بہن پر تشدد

شائع 05 مارچ 2016 01:05pm

beaten

اوکاڑہ: اوکاڑہ میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے تشدد کرکے بہن کے بال اور بھنویں مونڈھ دیں، متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اوکاڑہ کی رہائشی خاتون نے اپنے دو بھائیوں مصطفٰی اور مشتاق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے سلیم سے پسند کی شادی کی جس پر بھائیوں نے طلاق لینے کیلئے اس پر دباوٴ ڈالا،انکار پر بھائیوں نے اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا،بھائیوں نے سر اور بھوئیں بھی مونڈ دیں۔

اوکاڑہ کی مقامی عدالت نے مقدمہ درج کرنے لیے دائر درخواست مسترد کر دی جس پر متاثرہ خاتون نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے اپیل کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔