اڑسٹھ سالہ پٹواریوں کی کرپشن پر نیب خاموش کیوں ہے؟شہباز شریف

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2016 04:27pm

shahbaz

لاہوڑ:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ہونے والی کرپشن پر نیب خاموش کیوں ہے۔ سندھ کے بزرگ سیاستدان جان لیں کہ پنجاب حکومت خوفزدہ ہونے کے بجائے نیب کو ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

لاہور میں اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڑسٹھ سالہ پٹواریوں کی کرپشن پر نیب خاموش کیوں ہے۔ نیب کئی ماہ سے پنجاب میں مختلف معاملات پر تحقیقات کر رہی ہے جس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا انیس سو ترانوے سے لے کر اب تک انکے خلاف کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے،نظام کو شفاف بنانے کے لیے خود احتسابی کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے ذریعے کرپشن کا ایک بڑا باب بند کر دیا گیا ہے۔ لینڈ ریکارڈ سسٹم کو مزید شفاف بنانے کے لیے جلد قانون سازی کی جائے گی۔