ایل پی جی کی قیمت پندرہ روپے فی کلو کم ہوگئی
کراچی:ایل پی جی کی قیمت پندرہ روپے فی کلو کم ہوگئی، دس سال بعد کراچی میں ایک کلو گیس کی قیمت ستر روپے اور لاہور میں پینسٹھ روپے پر آگئی۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو کمی کردی۔ جبکہ گھریلو سلنڈر ایک سو ستر روپے اور کمرشل سلنڈر چھ سو اسی روپے سستا ہوگیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی قیمت ستر روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر آٹھ سو چالیس روپے کاہوگیا۔ لاہور، قصور، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایل پی جی پینسٹھ روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر سات سو اسی روپے میں فروخت ہو گا۔
راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفرآباد، باغ، فاٹا، میرپورخاص، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ میں ایل پی جی کی قیمت پچاسی روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر ایک ہزار بیس روپے کا ہوگیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔