لاہور: بچے کے قتل کا معمہ حل

شائع 05 مارچ 2016 01:30pm

lahre

لاہور:لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں دو سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا،گرفتار ہونے والے قریبی رشتہ داروں نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں راولپنڈی کا رہائشی ریاست شادی پر آیا ہوا تھا،دو روز قبل اس کا دو سالہ بچہ قاسم گم ہوگیا،جس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی۔لیکن بچے کی لاش گھر کی واشنگ مشین سے ملی،پولیس نے شک کی بنیاد پر بچے کے رشتہ داروں میاں بیوی سمیت تین افراد کو حراست میں لیا۔جن میں جنید،اس کی بیوی سارہ اور رشتہ دار علی شامل ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش بچے کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے والدین سے رنجش چل رہی تھی،جنہیں سبق سکھانے کے لیے بچے کو قتل کیا ہے۔