پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ اپنے نام کرلی

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2019 06:27pm

دبئی: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔

انہوں نے فلپائنی حریف باکسر ونراڈو ٹینامور کو پہلے راؤنڈ کے پہلے منٹ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا بارہواں مقابلہ جیتا۔

گزشتہ روز محمد وسیم نے کہا تھا کہ یہ ایک بڑی فائٹ ہے، جس کیلئے میں نے بہت محنت کی ہے، خواہش ہے کہ اپنے ملک کے لیے یہ فائٹ جیتوں۔

واضح رہے کہ 32 سالہ انٹر نیشنل باکسر محمد وسیم کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔