وزیراعظم نے قصور میں 3 بچوں کے اغوا اور ہلاکت کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد:قصور واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے مقامی ڈی پی او کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے پر مقامی ڈی پی او کی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر سب کا احتساب ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے کام نہ کرنے والوں کو عہدے سے ہٹادیا جائے گا، ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو ہٹا کر چارج شیٹ کردیا گیا ، ایس پی انویسٹی گیشن کیخلاف مزید کارروائی جاری ہے ۔
On the Kasur incident: There will be accountability for all. Those who do not perform in the interest of the common man will be taken to task. Following actions have so far been taken by the Punjab police & the provincial govt:
1) DPO Kasur being removed.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 18, 2019
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مقامی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا گیا ہے ، قصور مقامی پولیس کی مزید تطہیر بھی ہوگی ، ایڈیشنل آئی جی معاملے کی تحقیقات کریں گے ، جو بھی عوامی مفاد میں کام نہیں کرے گا اسے جانا ہوگا ۔
2) SP investigation Kasur surrendered, charge sheeted and being proceeded against.
3) DSP and SHO suspended.
4) Major overhaul in Kasur local police on the cards.
5) Formal probe ordered under Addl IG.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 18, 2019
Comments are closed on this story.