چین میں کوروناوائرس سےاموات2200 سے تجاوز
فائل فوٹوبیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے اموات 2200سے تجاوز کرگئیں،چین سمیت 30ممالک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76ہزار تک جاپہنچی۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،چین میں 2200سے زائد افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے،چین سمیت 30ممالک میں وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 76ہزار ہوگئی۔
ایران میں کورونا وائرس کے باعث 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جنوبی کوریا میں وائرس سے ایک شخص جان سے گیا۔
چین میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے والدہ نے اپنی مدد آپ کے تحت منفرد قرنطینہ تیار کرلیا ،بانس اور پلاسٹک کی مدد سے تیار کردہ قرنطینہ میں اپنی بچی کو محفوظ کرلیا۔
دنیا بھر میں جان لیوا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔